Iqra Aziz

Add To collaction

03-Sep-2022- نظم مقابلہ : ( ہم مسافر وقت کے)

نظم: " ہم مسافر وقت کے! "

ابھی تو آغازِ سفر ہے
مگر ہم بھی وقت کے مسافر ہیں 
بھلا وقت کب ایک سا رہتا ہے 
سو یہ وقت بھی گزرجائے گا
بس ہمیں وقت کو 
کچھ وقت دینا ہوگا
اسی طرح یہ سفر بھی کَٹ جائے گا
کیونکہ وقت کے اس پہئیے کو
یونہی چلتے رہنا ہے
آگے سرکتے رہنا ہے
بس اب انتظار ہے اس وقت کا
جب سب کچھ بدل جائے گا
جب ہمارا بھی وقت آئے گا 
کیونکہ 
یہ زندگی ایک سفر ہے
اور ہم مسافر وقت کے!

از اقراء عزیز

   10
5 Comments

Arshi khan

06-Sep-2022 09:41 PM

👍👍👍

Reply

Raziya bano

04-Sep-2022 02:16 PM

نائس

Reply

Muskan Malik

04-Sep-2022 12:46 PM

ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️❤️

Reply